ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے 7انسپکٹرز کے اضلاع میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے

 
0
328

راولپنڈی اپریل 21 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے 7انسپکٹرز کے اضلاع میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترقی پانے والے 7انسپکٹرز میں سے 6انسپکٹرز کو ضلع راولپنڈی جبکہ 1انسپکٹر کو ضلع جہلم تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے راولپنڈی ریجن کے حال ہی میں ترقی پانے والے 7انسپکٹرز کو اضلاع میں تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز میں محمد عجائب،یاسین خان،محمد ممتاز،محمد عامرخالد، جاویداقبال اور عبدالقادر کو ضلع راولپنڈی جبکہ انسپکٹر محمد شریف کو ضلع جہلم میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر ترقی پانے والے انسپکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہو چکی ہیں لہٰذا آپ پہلے سے زیادہ محنت، ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔