راولپنڈی(ٹی این ایس) آر پی او سید خرم علی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ،ورکشاپ

 
0
111

آر پی او سید خرم علی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ،ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل عاطف ریاض، انسپکٹر لیگل نسیم الطاف عباسی(پولیس کالج سہالہ) سمیت ریجن کے 26تفتیشی افسران نے شرکت کی، ورکشا پ میں تفتیشی افسران کوکیمونٹی پولیسنگ کے متعلق لیکچر دیاگیا، ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھاناہے، ڈی ایس پی لیگل۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل عاطف ریاض،انسپکٹر لیگل نسیم الطاف عباسی(پولیس کالج سہالہ)نے26تفتیشی افسران کوکیمونٹی پالیسنگ کے متعلق لیکچر دیا،ڈی ایس پی لیگل عاطف ریاض کا کہناتھاکہ تربیتی ورکشاپس کے ذریعے تفتیشی افسران کی استعدادکار بڑھا کر کار کردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے۔