اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کاروائی،اندھے قتل اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمات میں ملوث ایک اشتہاری مجرم سمیت تین ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا

 
0
245

اسلام آباد 09 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کاروائی،اندھے قتل اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمات میں ملوث ایک اشتہاری مجرم سمیت تین ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے آلہ قتل اور چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی، گئی، ملزمان نے گاڑی بک کر کے ڈرائیور کو قتل کر دیا تھا،مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق 13مارچ 2022 کو تھانہ بھارہ کہو کے علاقے شاہ پور کے قریب جنگل میں ایک انسانی نعش ملنے پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لائی، سینئر پولیس افسران کی ہدایت پر ایس پی سٹی
کامران عامر خان نے زیرنگرانی ڈی ایس پی حاکم خان، ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو معہ ٹیم خرم اسلم سب انسپکٹر و ہمراہی ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،
پولیس ٹیم جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے اس اندھے قتل کو ٹریس کرکے اس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان میں یونیب ولد جاوید ساکن مری راولپنڈی اور حسنین ولد اسلم بھٹی ساکن مری راولپنڈی شامل ہیں کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جنہوں نے واردات ہذا کا انکشاف کیا جن سےآلہ قتل اور چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کی گئی، ملزمان نے 26 نمبر چونگی سے گاڑی بک کے ڈرائیور سعید عباسی کو قتل کر نعش شاہ پور جنگل میں پھینگ گئے تھے،
مزید تفتیش جاری ہے،

ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ بھارہ کہو پولیس کے شاہد منیر سب انسپکٹر معہ ہمراہی ٹیم نے مقدمہ نمبر298مورخہ17.07.18بجرم 302/34/396/511 ت پ تھانہ بھارہ کہو کے اشتہاری مجرم قیصر انجم ولد راجہ اتفاق ساکن محلہ مدنی نئی آبادی تھانہ بھارہ کہو کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جو گزشتہ چار سالوں سے پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا تھا،
ملزمان کو شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا،
مزید برآں عدنان حسین اے ایس ائی معہ ہمراہی ٹیم نے شیشہ حقہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 03 کس راجہ عمران ،ملک زیشان وحید الطاف کو حسب ضابطہ گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے شیشہ حقہ04 عدد برآمد کئے گئے ہیں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا، ائی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیموں میں شامل جوانوں کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے، تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے،