ہری پور 09 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پولیس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر کے اعزاز میں الوداعی افطاری کا انعقاد 09 اپریل کو اپنی 41 سالہ مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہونے والے ہری پور پولیس کے انسپکٹر پھل حسین شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تقریب میں ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی، ایڈیشنل ایس پی ہری پور، ایس پی انوسٹی گیشن، سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران و جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے ہری پور پولیس کے افسران و جوانوں کی طرف سے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ مزید کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ اس محکمہ اور عوام کی خدمت میں سرف کیا۔ آپ کی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہری پور پولیس اعلیٰ اخلاقی اقدار کی امین ہے اور ریٹائر ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آپ ہمیشہ اس فورس کا حصہ رہیں گے۔ ہمارے دفاتر کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ہری پور نے ہری پور پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے الوداعی شیلڈ دی۔ دیگر افسران پولیس کی جانب سے پھولوں کے ہار اور تحائف بھی دئیے گئے۔














