تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی! موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، چوری کہ 2 عدد موٹر سائیکل پارٹس میں برآمد

 
0
231

1 موٹر سائیکل کچھ روز قبل امیرخان پلازہ کے قریب سے چوری ہوا تھا

ہری پور 09 اپریل 2022 (ٹی این ایس): موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور لیفیٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی و دیگر تفتیشی افسران کو موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر غفور نے ہمراہ نفری پولیس کے موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرنے کے لئے جدید سائنسسی و تکینکی بنیادوں اور اپنے ذرائع سے معلومات پر مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران سجاد احمد ولد غلام مرتضی سکنہ محلہ سعید آباد مانکرائے روڈ اور ظہیر احمد ولد محمد نذیر سکنہ محلہ سیشن ہاوس ہری پور کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کا انکشاف کیا۔ ملزمان موٹر سائیکل کو پارٹس میں کرکے فروخت کرتے تھے۔ جنکو گرفتار کرکے نشاندہی پر انکے قبضہ سے 2 عدد موٹر سائیکل پارٹس میں برآمد کرلئے۔ جن میں سے ایک موٹر سائیکل کچھ روز قبل تھانہ سٹی کی حدود امیر خان پلازہ آئی وامز شاپ کے قریب سے چوری ہوا تھا برآمد کرلیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔