شہر اقتدار میں وفاقی پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری

 
0
124

اسلام آباد 09 اپریل 2022 (ٹی این ایس): شہر اقتدار میں وفاقی پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری، دو عورتوں سمیت 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات،ناجائزاسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمداحسن یونس کی ہدایات پرضلع بھرمیں منشیا ت فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
گولڑہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ثانیہ بی بی اور امنہ بی بی 2045گرام ہیروئین برآمد کر لی ایک اور ملزم محمد اسلام سے 1490گرام چرس برآمد، نون پولیس نے ملزم امیر سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا،سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم رئیس سے ایک کلاشنکوف برآمد کی،سہالہ پولیس نے ملزم اظہر سے 30بور پسٹل، بنی گالا پولیس نے ملزم شیراز سے 30بور جبکہ نون پولیس نے ملزم امیر حسین سے 30بور پسٹل برآمد کیا ہے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے مزید تفتیش جاری ہے
ائی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران اور جوانوں کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروائی کی جائے،ایسے شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،