اسلام آباد(ٹی این ایس) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

 
0
51

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول 14روپے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔5

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔