اسلام آبادٹی این ایس) انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

 
0
87

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار عمیر نیازی کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آبادکیحوالے سے تمام معاملات کو دیکھاگیا، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے،مگر دعاگو ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہم دعا نہیں دوا بھی کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملے گی، جس شہر میں ایک جماعت کو جلسے کی اجازت ملی تو سب کو ملے گی، تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں،انہوں نے میری نامزدگی کی جبکہ بانی پی ٹی آئی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ،میرے گھر میں ان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔