خیبرپختونخوامیں کورونا سےایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

 
0
111

اسلام آباد 19 اپریل 2021 (ٹی این ایس): خیبرپختونخوامیں کورونا سےایک اور ڈاکٹر شہید ہوگیا ، جس کے بعد صوبت میں کورونا سےشہید ڈاکٹرز کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد کامل کورونا سے شہید ہوگئے ،وہ حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس آئی سی یومیں گزشتہ کئی دنوں سے داخل تھے۔

صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد کامل ریٹائرڈسینئرمیڈیکل آفیسرتھے۔

خیال رہے خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہو رہی ہے، رواں مہینے میں (یکم اپریل سے اب تک) قاتل وائرس سے صوبے میں 536 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ صوبے میں 18 ہزار 352 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع ایسے ہیں جہاں مثبت کیسز کی شرح 20 فی صد سے زیادہ ہے، مردان میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 33 فی صد، لوئر دیر 30، بونیر 28 اور پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 26 فی صد ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس سے اب تک 2 ہزار 899 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔