وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے اپنے ہی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی کاکام تیزی سے جارہی ہے

 
0
143

اسلام آباد 20 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے اپنے ہی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی کاکام تیزی سے جارہی ہے۔اس ضمن میں شہر بھرسے کل 3000ٹن کوڑا اکٹھا کیاجاتاہے جس میں سیکٹوریل ایریا سے یومیہ 1600ٹن جبکہ اسلام آباد کے مضافاتی اور دیہی علاقوں سے1400ٹن کوڑا اکٹھا کرکے ٹھکانے لگایا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی موجودہ انتظامیہ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو جدید اور بہترین بنانے کیلئے کوشاں ہے۔اس ضمن میں سیکٹوریل ایریا کے ساتھ وفاقی دارالحکومت کے چند مضافاتی اور دیہی علاقوں میں بھی جزوقتی صفائی کاکام کیا رہا ہے۔مذکورہ مضافات میں سوہان، پنڈوریاں، ضیاع مسجد،کھنہ پل،لہتراڑ روڈ، ترلائی،ترامڑی سمیت دیگر علاقوں سے ادارہ ہذا اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے چودہ سو ٹن یومیہ کوڑا کرکٹ اٹھارہی ہے۔دوسری جانب شہر بھرمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ادارہ ہذا کے پاس اپنی 2100لیبر موجود ہے،جبکہ ادارہ ہذا کے پاس اس وقت اپنے وسائل میں 7 گاربج کمپیکٹرز،9 ڈمپر،6بکٹس2مکینیکل سویپر،7اسکپ لفٹر،2ایکسیویٹرز ،ایک سزوکی منی ڈمپر، 3شہزور منی ڈمپر،4سزوکی منی ڈنپرز،مختلف مارکیٹوں میں 1500گاربج بن لگائے گئے پیں،شہرکے مختلف مقامات پر1200گاربج ٹرالیز ون ٹون کپیسٹی،200گاربج اسکپ 13ٹن کپیسٹی مختلف جگاہوں پر رکھے گئے ہیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جاسکے،اور بلیڈزسمیت دیگر مشنری موجود ہے۔شعبہ سینیٹیشن کی جانب سے گلیوں،محلوں، گھروں اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی روزانہ کی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔جبکہ شہر کے دیہی اور مضافاتی علاقوں میں دو سے تین یوم کے وقفے کے بعد صفائی کی جارہی ہے۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے.