وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری

 
0
155

اسلام آباد 20 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں ایچ نائن کچی آباد میں آپریشن کیا گیا ، غیر قانونی تعمیرا گرا دی گئیں ،قبضہ مافیا سے تقریباًبیس کنال قیمتی زمین واگزار کروا لی گئی، تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے انسداد تجاوزات مہم،غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ایچ نائن کچی آبادی میں قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیر نگرانی غیر قانونی کے تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن ہوا۔ دوران آپریشن شعبہ ایم پی او کی بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ، قبضہ مافیا کے زیر قبضہ چھ چار دیواریاں گرا دی گئیں،چار دیواری میں استعمال ہونے والے بلاکس کو توڑ دیا گیا ہے اور بیس کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے ۔سی ڈی اے انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے علاقے میںناجائز قابضین کو جلد از جلد بے دخل کرنے اور سرکاری اراضی واگزار کروالے کے لئے مزید آپریشن کئے جائیں گے ۔