دوران حراست 24سالہ صفت اللہ کے قتل کا معاملہ ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے افسران اور پمزہسپتال کے میڈیکو لیگل افسران کے خلاف صفت اللہ کے اہلخانہ کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی گئی۔
متوفی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ تھانہ رمنا میں صفت اللہ نامی کو جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا، متوفی کے اہل خانہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ صفت اللہ کو تشدد کرکے قتل کیا گیا کیونکہ پولیس اہلکار بھتہ مانگ رہے تھے اور موت کے بعد اسے قتل کیا گیا۔
صفت اللہ پمز کے ایم ایل او یعنی ڈاکٹر فرخ کمال، ڈاکٹر ارشاد اور ڈاکٹر حذیفہ نے پولیس افسران کے ساتھ مل کر موت کی وجہ اور لاش پر نظر آنے والے زخم چھپائے اور پوسٹ مارٹم کی جھوٹی رپورٹ جاری کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی زیر نگرانی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں انکوائری شروع کر دی گئی، کاشف ریاض اعوان انکوائری افسر ہیں۔