ایجینسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ (آباد) کے زیر اہتمام 08 دسمبر 2020 بروز منگل بمقام تحصیل کانسل ھال جنڈ میں کسانوں کی آگاہی اور گورنمنٹ سبسڈی چیک کی تقسیم کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت شاندار تقریب کا انعقاد

 
0
152

اسلام آباد 08 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): ایجینسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ (آباد) کے زیر اہتمام 08 دسمبر 2020 بروز منگل بمقام تحصیل کانسل ھال جنڈ میں کسانوں کی آگاہی اور گورنمنٹ سبسڈی چیک کی تقسیم کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا- جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آباد کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے کی۔ جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈولیپمنٹ آباد، سب ڈویژنل آفیسر آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوائل کنذرویشن اور کسانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی- ڈی جی آباد نے کسانوں میں آباد کے منصوبہ واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ کے زیر تحت بناۓ گۓ منی ڈیم ، پانڈ کے لیے مختص سبسڈی کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقعہ پر ڈی جی آباد نے اس امر پر زور دیا کہ کسان ذخیرہ کیے گۓ پانی کوفصل کی پیداوار کے اضافے کے لیے بھر پور استعمال کریں۔ مزیداس بات کی یقین دھانی کرائی گئ کہ محکمہ آباد کا مقصد بارانی علاقاجات کی فلاح و بہبود ہے اور اس کے دروازے کسانوں کے لۓ ہمیشہ کھلے ہیں-