آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر مامور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکے ساتھ روزہ افطار کیا۔

 
0
400

اسلام آباد 09 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ائی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کی ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جوانوں کے ساتھ افطاری کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ساتھ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کاہر افسر سخت گرمی میں اپنے فرائض کی بطریق احسن انجام دہی کیلئے پرعزم ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ہر افسر نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی سرگرمیوں کے دوران جس پیشہ وارانہ، بہادری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض انجام دیے مجھے اس پر فخر ہے، اسلام آباد پولیس کے افسران نہایت پیشہ ور ہیں، انشاءاللہ آئندہ بھی اسلام آباد پولیس اپنے شہر کو محفوظ بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے بھرپور سکیورٹی اقدامات اٹھائے گی۔دیگر سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ افطاری کی، اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس نے شہر بھر میں بھر پور اقدامات کیے ہیں،