کراچی: قاسم ٹاون کی رہائشی  ایک بوڑھی اماں کے پلاٹ پر پولیس اہلکار  کے قبضہ کی کوشش

 
0
992

کراچی، ستمبر 04(ٹی این ایس):کراچی  کی بیس کالونی قاسم ٹاون کی رہائشی  ایک بوڑھی اماں کے پلاٹ پر لینڈ مافیا کے غندوں کے ہمراہ پولیس اہلکار  کی قبضہ کی کوشش، بوڑحی اماں نے  سے تحفظ کی  دیائی دی۔

متاثرہ بوڑھی اماں نے  کہا میرا پانچ سال سے پلاٹ ہےآج میرے پلاٹ پہ ایک پولیس والا لینڈ مافیا کے  غنڈوں کے ہمراہ آیا  اور پلاٹ خالی کرنے کو کہتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر پلاٹ خالی نہ کیا تو آپ کو اور آپ کے بچے کو کسی جھوٹے کیس میں بند کروائیں گے۔ بوڑھی خاتون  کا کہنا تھا کہ خدا کے سوا میرا کوئی نہیں ہے میں اپیل  کر رہی ہوں ایس پی ملیر اور سکن تھانہ ایس ایچ او سرفراز سے  جن کی بڑی تعریف  سنی ہے کہ  غریبوں کا ساتھ دیتے ہیں ہے  کہ  خدارا اس لینڈ مافیا سے وابستہ  پولیس اہلکار جو پٹھان ہے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔