انکار پر سردار ذوالفقار دلہہ کی دھمکی ” دیکھتا ہوں کہ چکوال میں تم رہتے ہو یا میں”
چکوال، ستمبر 04(ٹی این ایس): چکوال کے ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے سیاسی دباؤ کے آگے نہ جھک کر پیشہ وارانہ کام میرٹ پر انجام دینے کی مثال قائم کر دی۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ نے ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کو ہدایت کردی تھی کہ وہ محکمہ مال میں ان کی پسند پر تبادلے کریں تاہم ڈپٹی کمشنر نے صاف انکار کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی تحریر طور پر مطلع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انصاف اور میرٹ کے دعوے کرنے والی پارٹی کے رکن اسمبلی کو یہ انکار انتہائی ناگوار گذرا ہے اور انھوں نے ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کو باقاعدہ طور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتا ہوں کہ چکوال میں تم رہتے ہو یا میں۔ اس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کو جواب دیا ہے کہ احکامات منوانے کا شوق ہے تو ا نھیں سی ایس ایس کرنا چاہئے۔