اٹک ، ستمبر 04(ٹی این ایس): کامسیٹس انفارمیشن یونیورسٹی اٹک کےپرانےکیمپس میں آتشزدگی کا واقع پیش آیا تاہم بروقت اطلاع ملنےپر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس اورفائروہیکل فورا موقع پرپہنچ گئی ریسکیو1122اٹک کےفائرفائٹرنےنہایت تکنیکی مہارت سےآگ پرقابوپالیا۔
ریسکیو1122اٹک کےذرائع کےمطابق آگ لگنےکےواقعہ میں ایک شخص زخمی ہواجس کوطبی امدادکےبعدڈی ایچ کیوہسپتال اٹک منتقل کردیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کےکینٹین میں گیس سلنڈر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ریسکیو1122اٹک کا بروقت کاروائی پرتہہ دل سےشکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ ریسکیو1122نےفوری کاروائی کرتےہوئےکامسٹس انفارمیشن یونیورسٹی اٹک کی بلڈنگ کومذیدکسی بڑےنقصان سےبچالیا۔