اسلام آباد 10 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پروفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے آن لائن کچہریوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں پہلی آن لائن کچہری 13اپریل بروز منگل منعقد کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسائل کے فوری اورآن لائن حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )نے بھی وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے سی ڈی اے سے متعلق مسائل و معاملات اوران کے حل اور عوام کوفوری ریلیف کی فراہمی کیلئے آن لائن کچہری(ای کچہری) کے انعقاد کافیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں مورخہ 13اپریل 2021بروزمنگل سہ پہر 3بجے تک سی ڈی اے کے فیس بک پر آن لائن اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں ۔مزکورہ فیس بک ایڈریس پر شکایت کنندگان اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/capital.development.authority.usb
پہلے مرحلہ پرسیوریج اورسینی ٹیشن سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کچہری کا انعقاد ہوگا۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی)سوک منیجمنٹ عوامی مسائل سے متعلق عوامی شکایات سنیں گے۔ شکایت کنندہ اپنا نام،موبائل نمبر،،شکایت کی تفصیل کے ساتھ کمینٹ باکس میں لازمی درج کریں ۔
Home
قومی
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پروفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے...