وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے بلڈنگ بائی لاز،اور منظور شدہ لے آئوٹ پلان(ایل اوپی) کی خلاف ورزی کرنے پر سیکٹر جی ایٹ ون آئی اینڈ ٹیسینٹر کے پلاٹ نمبر 50،51، 52، 53اور54کو سربمہر کردیا گیا

 
0
207

اسلام آباد 10 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے بلڈنگ بائی لاز،اور منظور شدہ لے آئوٹ پلان(ایل اوپی) کی خلاف ورزی کرنے پر سیکٹر جی ایٹ ون آئی اینڈ ٹیسینٹر کے پلاٹ نمبر 50،51، 52، 53اور54کو سربمہر کردیاہے۔مذکورہ پلاٹ مالکان نے آئی ایٹ ٹی سینٹر کے عقبی طرف رہائشی علاقے کی جانب غیر قانونی دوکانیں کھول رکھی تھیں،جو کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریژری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020کے مطابق ادارہ ہذا سے منظورشدہ منصوبے کی خلاف ورزی ہے۔اس ضمن میں مذکورہ پلاٹ نمبر کوسیل کرنے سے قبل مذکورہ کے مالکان کونوٹسسز اورشوکار نوٹسسز جاری کئے گئے تھے،تاہم مالکان کی جانب سے مزکورہ نوٹسسز پرکوئی تعمیل نہیں کی گئی۔جس پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روزادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول(بی سی ایس)نے عقبی جانب کے داخلی راستے سیل کردئے ہیں۔واضح رہے کہ آئی اینڈ ٹی سینٹر کے عقبی رخ کھولنا نہ صرف منظور شدہ ایل اوپی کی خلاف ورزی ہے،بلکہ رہائشی علاقے کی جانب آئی اینڈ ٹی مرکز کی عقبی جانب دوکانیں کھولنا عوامی پریشانی کا بھی باعث بنتی ہیں،اور غیرقانونی دوکانوں کے باعث فٹ ہاتھ بھی غیرقانونی پارکنگ اورورکشاپوں سے بلاک ہوجاتے ہیں۔