وزارت توانائی نے موسم گرما میں بجلی کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے 26 ارب روپے مانگ لئے

 
0
395

اسلام آباد ،جنوری13(ٹی این ایس): وزارت توانائی پاور ڈویڑن نے موسم گرما 2018ء میں بجلی کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے 26 ارب روپے مانگ لئے ،ْبجلی کی دس تقسیم کارکمپنیوں میں 11 ہزار 601 رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ریجن میں 3ہزار 979 ایسی رکاوٹوں کو سسٹم کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

فیڈرز اور ٹرانسمیشن لائنوں کیکنڈکٹر کو ایئریل بانڈڈ کیبل سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔میپکو کے کل فیڈرز کی تعداد 1295 ہے اس میں سے صرف 2 فیڈرز کیلائن لاسز 50 فی صد سے زائد ہیں۔ بجلی کی 5 تقسیم کار کمپنیوں میں کل 505 فیڈرز کے لائن لاسز 50 فی صد سے زائد ہیں ۔دریں اثناء وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو کیلنڈر ائیر 2018ء میں بجلی کی اوسط ماہانہ طلب اور زیادہ سے زیادہ طلب کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔