اسلام آباد 10 جون 2020 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کی قیادت پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ ابھی تو انہوں نے صرف آغاز کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کروادے گی۔سنتھیا رچی نے کہا کہ اتنے برسوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اس سے کہیں زیادہ ثبوت جمع کر لیے ہیں جو انصاف کے لیے درکار ہیں۔امریکی شہری کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے صرف آغاز ہی کیا ہے۔ ادھرعارف حمید بھٹی نے مزید انکشاف کیا ہے کہ یہ خاتون پاکستان تحریک انصاف کے بھی دو بڑے لیڈروں کے نام لینے والی ہیں۔اور سنا ہے کہ جیسے حریم شاہ کے پاس کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز موجود تھی اسی طرح امریکی بلاگر کے پاس بھی کی ویڈیوز موجود ہیں۔