لانگ مارچ،وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو جاری کر دی

 
0
807

لانگ مارچ،وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو جاری کر دی،آڈیو کے متن کے مطابق

نامعلوم شخص: جی علی خان
علی امین گنڈا پور: صدر صاحب کیا پوزیشن ہے ؟

نامعلوم شخص: سر پوزیشن تو اے وَن ہے۔ آپ سنائیں؟
علی امین گنڈا پور: بندوقیں کتنی ہیں؟

نامعلوم شخص: بہت ہیں
علی امین گنڈا پور : لائیسنس ؟

نامعلوم شخص: لائیسنس بھی بہت ہیں؟
علی امین گنڈا پور: بندے ؟
نامعلوم شخص: بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر

علی امین گنڈا پور: ا چھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں ساتھی ہی قریب ہی کالونی میں،
نامعلوم شخص: جی
علی امین گنڈا پور: یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں ؟کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔
نامعلوم شخص: ہمارے ہاں ؟
علی امین گنڈا پور: بارڈر پہ ۔۔ بارڈر پہ ۔۔ اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر ۔ ٹول پلازے کے بعد لیفٹ سائیڈ پر ۔ کون سی جگہ ہے ۔ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل
نامعلوم شخص: ٹاپ بھی ، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں بتائیں

علی امین گنڈا پور: ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے ناں
نامعلوم شخص: ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں۔۔ میں نے پورا نقشہ بھیجاتھا آپ کو

علی امین گنڈا پور: وہ ملا ہوا ہے مجھے ، وہ ہے میرے پاس
علی امین گنڈا پور: بس بندے اور سامان آپ Ready رکھیں وہاں پر

نامعلوم شخص : سر کوئی مسئلہ نہیں، ان شاءاللہ
علی امین گنڈا پور: بس پھر رابطے میں ہیں ، ان شاءاللہ

نامعلوم شخص: جی سَر، ان شاءاللہ