تحریک عدم اعتماد؛ وزیر اعظم کی بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست

 
0
100

اسلام آباد 14 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ارکان سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست کی۔