آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پشاور کا دورہ

 
0
69

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آر می چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔امن اور استحکام کے حصول میں یادگار کوششوں کے لیے فارمیشنز کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں جنہوں نے نئے ضم شدہ اضلاع بالخصوص اور عمومی طور پر کے پی میں سماجی – اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں۔کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔