شاہین نے بھارتی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کے دل جیت لیے

 
0
162

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے دیوانے مداح بھارتی پرچم پر آٹوگراف لینے کی خواہش لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی بھارتی پرچم پر آٹوگراف دیتے تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولر کو بھارتی پرچم پر آٹوگراف دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر غور تصاویر گزشتہ روز قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد کی ہے جہاں مداح نے شاہین سے بھارتی پرچم پر آٹوگراف کی خواہش کااظہار کیا جسے شاہین نے رد نہ کرتے ہوئے پوری کردی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کی بھی بھارتی پرچم پر آٹوگراف کے ساتھ ساتھ شاہین کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے اور ہونے والے سسر داماد کی ایک جیسی عادت کو سراہا جا رہا ہے۔