ہاکی لیگ کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے علاوہ عالمی سطح پرپاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔وزیر داخلہ کی ہاکی فیڈریشن کےوفد سے ملاقات میں اظہارِ خیال

 
0
385

اسلام آباد نومبر 02 (ٹی این ایس): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایک وفد نے جمعرات کو  وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد نے آئندہ سال پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کے لئے این او سی کے اجرا پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔انٹرنیشنل ہاکی  لیگ  میں دنیا کے ہاکی کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی لیگ کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ عالمی سطح پرپاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومتی اقدامات سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کے ماحول سازگار بن گیا ہے۔