بانئ پاکستان کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کر گئی ہیں

 
0
309

لندن ،نومبر 03 (ٹی این ایس):  بانئ پاکستان قائد اعظم  محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کر گئی ہیں۔ انکی عمر 98 سال تھی وہ15 اگست 1919 کو ممبئی میں پیدا ہوئی تھیں۔

دینا واڈیا قائداعظم کی اکلوتی صاحبزادی تھیں اور انہوں نے عمر کا بیشتر حصہ بھارتی شہر ممبئی اور برطانوی دارالحکومت لندن میں گزارا اور وہیں شادی کے بندھن میں بھی بندھیں۔دینا واڈیا کے دو بچے صاحبزادی ڈیانا واڈیا اور صاحبزادے نوسلی واڈیا ہیں۔ انھوں نے پاکستان کا آخری دورہ 2004 میں کیا تھا۔