آرمی چیف کی جانب سے وزارت داخلہ کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار، وزیرِ اعظم نے فوری نوٹس  لیا

 
0
433

اسلام آباد،نومبر 03 (ٹی این ایس) : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نام ایک خط میں  گزشتہ دو ماہ کے دوران فوجی عدالتوں کو دہشت گردی کے کیسز بھجوائے جانے کے معاملے کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی کارگردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے  خط موصول ہونے کے بعد تمام معاملے کا فوری نوٹس لے لیا اور وزرات داخلہ سے جواب بھی طلب کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے 2 ماہ کے دوران فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے کیسز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو  بھی اس تمام معاملے کی بذات خود نگرانی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔