نواز شریف کی طرف سے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ، رواں ماہ سے ہی عوامی رابطہ مہم کے آغاز کریں گے

 
0
444

 لاہور ،نومبر 03 (ٹی این ایس): سابق وزیرِ اعظم میاں محمد  نواز شریف نے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ سینئر رہنماوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں  رواں ماہ سے ہی عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر قیادت کے مشورے کے بعد 12 نومبر کو اس سلسلے میں ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول طے کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مقامی لیول کی قیادت کو بھی متحرک کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔