اعوان پاکستان کا چوتھا بڑا قبیلہ،تعداد  تقریباََ دو کروڑ

 
0
905

اسلام آباد، نومبر 02 (ٹی این ایس):  2017 کی  مردم شماری سے حاصل ہونے والے اعداد نے کئی ایسی چیزیں پیش کی ہیں جنھوں نے ان لوگوں کو بھی ورطہ حیرت میں دال دیا جو خود ان چیزوں اور شعبوں سے وابستہ ہیں ۔مثلاََ کراچی کی آبادی کا نہ بڑھنا، فیصل آباد کا تیسرا بڑا اور دارلحکومت کا دسواں بڑا شہر بننا وغیرہ۔

انہی میں اعوان قبیلہ سے متعلق بھی معلومات ہیں جو اعوانوں کو بھی حیران کر رہی ہیں۔ مردم شماری سے حاصل ہونے والے اعداد 2017 کے مطابق اعوان پاکستان کا چوتھا بڑا قبیلہ ہے اس قبیلہ کی سرکردہ شخصیات نے اپنے قبیلے کے حوالے سے بہت زیادہ تحقیات کی ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر  کے تقریبا تمام علاقوں میں اس قبیلے کے لوگ آباد ہیں اور 2017 کی مردم شماری کے مطابق اعوانوں کی پاکستان میں تعداد تقریبا دو کروڑ کے لگ بھگ ہے۔تحقیق اعوان کے نام سے ایک ادارہ بھی اس تنظیم کے تحت کام کر رہا ہے جو نہ صرف اعوان قبیلے کی تاریخ پر کام کر رہا ہے بلکہ پاکستان میں جتنے بھی قبائل آباد ہیں ان پر تحقیق جاری ہے۔