سندھ حکومت نے بائیس ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

 
0
194

اسلام آباد 18 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 22 ستمبر 2021 بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ نے حکومتی اعلان پر عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 14 صفر 1443 ہجری یعنی 22 ستمبر بروز بدھ کو صوبائی محکموں ،خودمختارکارپوریشنز ،بلدیاتی اداروں میں چھٹی ہوگی۔ خیال رہے ہر سال شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ باقاعدہ تقاریب کا انعقاد 2019 تک کیا گیا، کرونا کی وجہ سے بعد میں عرس کو بہت مختصر کیا جاتا ہے۔