پیپلز پارٹی کے سابق ارکان قومی اسمبلی جاوید وڑائچ و چوہدری شفیق  اور نون لیگ کے راجہ حبیب کیانی تحریک انصاف میں شامل

 
0
280

اسلام آباد، مئی 08 (ٹی این ایس):   پیپلز پارٹی کے سابق ارکان قومی اسمبلی جاوید وڑائچ اور چوہدری شفیق  نے تحریک انصاف میں   شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔دونوں نے منگل کو بنی گالا میں پارٹی چئیرمین عمران خان کیساتھ ملاقات کرکے انکی جماعت میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی۔روات سے نون لیگ کے امیدوار راجہ حبیب کیانی بھی تحرک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں۔

تینوں رہنماؤں کا تحریک انصاف کی قیادت اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے تینوں شخصیات کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔