عوامی سندھیانی تحریک کی جانب سے تنگوانی میں سندھ بچاؤ ریلی

 
0
354

تنگوانی، مئی 08 (ٹی این ایس):  عوامی سندھیانی تحریک کی جانب سے تنگوانی میں سندھ بچاؤ ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں عوامی سندھیانی تحریک سے وابستہ خواتین بھی شامل تھیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عومی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی،  محمد رفیق نوناری ، جرنل سیکٹری نور احمد کاتیار  اور سندھیانی تحریک کے پرہ سومرو نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت سندہ میں مہاجر آبادکاروں، بنگالیوں  اور افغانیوں کو نادرا کارڈ  جاری کر کے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے  کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ سندھی ہرگز قبول نہیں کرینگیں۔ انہوں نے  کہا سندھ  کے خلاف ہونے والی سازش کا جم کر مقابلہ کیا جائے گا۔ عوامی سندھیانی  تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ وفاق سے سندھ کو حصہ نہیں مل رہا۔