چیرمین نیب کانواز شریف اوردیگرکیخلاف مبینہ طورپر4.9بلین ڈالربھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس‏

 
0
341

اسلام آباد، مئی 08 (ٹی این ایس):قومی احتساب بیورو چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال نے  سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دیگر کی طرف سے4.9بلین ڈالر  کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے مبینہ طور پر  بھارت  بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا ہے ۔

نیب کے بیان  کے مطابق یہ حقیقت ورلڈ بینک کے مایئگریشن اینڈ ریمٹنس بک 2016 میں موجود ہے ۔ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9بلین ڈالر کی خطیر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبارلہ کے ذخائر بڑھ گئے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ ریمڈینس بک 2016 میں موجود ہے اس اقدام سے پاکستان کو نقصان ہوا جبکہ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9بلین ڈالرکا اضافہ ہوا۔