اسلام آباد، مئی 08 (ٹی این ایس): نیو اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئرپورٹ تک مسافروں ،ملازمین و دیگر سٹاف کی آ مد ورفت کا معاملہ سنگینی اختیار کرتا جا رہاہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے شروع کردہ اسلام آ باد تا نیو ائیر پورٹ تک زیر تعمیر میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کی مدت سوالیہ نشان بن گئی ہے جبکہ نجی کمپنی سے بھی شٹل سروس معاہدے کا دعوی پورا نہ ہو سکا ہے۔
ٹی این ایس کو معلوم ہوا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جا نب سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کو روات ،کرال چوک اور نیو ائیرپورٹ کے قریب اراضی فراہم نہ کی جا سکی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ فراہمی کے منصوبے میں تا خیر ہے۔
آ ٹھ فروری 2017کو ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے قانونی تقاضے پورے ہونے پر روٹس منظور کئے، کمپنی نے اے سی بسوں کے اڈوں کے لئے روات اور کرال ہائی وے میں چار چار کنال اراضی ما نگی تھی جس پر آ ر ٹی اے نے اسے معذرت کرلی۔
آ رٹی اے کا کہنا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی کو اراضی کی ملکیت بارے تفصیلی آ گاہ کر دیا تھا۔
سٹارٹ اور اینڈ پوائنٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اراضی کی فراہمی پر نجی کمپنی نے انتظار گاہیں بھی تعمیر کر نی تھیں۔













