آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، مفتاح اسماعیل

 
0
129

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نیویارک میں جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس اور گندم درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے۔