وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان کی رہائش گاہ آمد،والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

 
0
421

لاہور جنوری 09 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان کی رہائش گاہ پر گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے والدہ کے انتقال پر اطہر علی خان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اطہر علی خان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ،ماں جیسی عظیم ہستی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہوتی ہے اور ماں سے جدائی کا دکھ نا قابل بیان ہے۔ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔