آرمی چیف کا لوگوں کی زندگی بچانے والے آئل ٹینکر ڈرائیور کیلئے کیش انعام

 
0
91

اسلام آباد 12 جون 2022 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کوئٹہ میں جلتے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کوکیش انعام دیا گیاہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں بچانے والے آئل ٹینکر کے بلوچ ڈرائیور کی بہادری کا اعتراف کیا اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ڈرائیور فیصل بلوچ کی پذیرائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل جاوید کو خصوصی طور پر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا۔ڈرائیور فیصل جاوید کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر کیش انعام سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سات جون کو ڈرائیور فیصل بلوچ اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ لگے ٹینکر کو آبادی سے دور لے گیا۔ڈرائیور فیصل جاوید جرات، حوصلے سے آگ لگے ٹینکر کو آبادی سے دور کرنے کے لیے تین کلومیٹر تک چلاتا رہا۔