ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، پیٹرولیم ٹینکرزایسوسی ایشن نے دو روزہ کیلئے ہڑتال کردی

 
0
287

کراچی اکتوبر 29 (ٹی این ایس): ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، پیٹرولیم ٹینکرزایسوسی ایشن نے دو روزہ کیلئے ہڑتال کردی۔تاجروں کی ملک بھر میں ہڑتال کے بعد اوگراپالیسی سے نالاں پٹرولیم ٹینکرزایسوسی ایشن نے آج سے دوروز کے لیے ہڑتال کردی ہے اورپورے ملک میں تیل کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ عاطف نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کا صرف دو روز کا اسٹاک موجود ہے ،زیادہ ہڑتال رہی تو پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو جائے گی۔