کیپٹن (ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،کل سنایا جائے گا

 
0
247

لاہور اکتوبر 29 (ٹی این ایس): مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو کل ( بدھ) کو سنایا جائے گا ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ۔سرکاری وکیل نے کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر جواب عدالت میں جمع کروادیا ۔