عمران خان نےانھیں  تین عہدوں کی پیشکش کی تھی اور کہاتھاکہ آپ کوایساعہدہ دوں گاکہ میرےبعدلوگ آپ کانام لیں گے: اسد قیصر

 
0
333

فیملی اوردوستوں کےمشورےکےبعداسپیکرکاعہدہ قبول کیا ، واپڈانےلوڈشیڈنگ ختم کرنےکیلئے50ارب روپےمانگے

سی پیک میں خیبرپختونخوا کے حقوق پرکوئی سمجھوتا نہیں کرینگے: صوابی میں  کارکنوں سےخطاب

اسلام آباد، اگست 20(ٹی این ایس):‏اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے صوابی میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  عمران خان نےانھیں  تین عہدوں کی پیشکش کی تھی اور کہاتھاکہ آپ کوایساعہدہ دوں گاکہ میرےبعدلوگ آپ کانام لیں گے۔

‎ انھوں نے کہا کہ فیملی اوردوستوں کےمشورےکےبعداسپیکرکاعہدہ قبول کیا۔

مسائل کے حل کے بارے  میں  انھوں نے کہا  کہ واپڈاکوٹائم دیاہےکہ لوڈشیڈنگ اوروولٹیج کامسئلہ حل کریں،واپڈانےلوڈشیڈنگ ختم کرنےکیلئے50ارب روپےمانگےہیں،

‏خیبرپختونخواکوآنےوالےدنوں میں مزیداہم وزارتیں ملنےوالی ہیں،

‎ انھوں نے کہا کہ سی پیک میں خیبرپختونخوا کے حقوق پرکوئی سمجھوتا نہیں کرینگے اور اس  میں اپنےصوبےکاحصہ لینےکےلیےقانونی جنگ لڑ یں گے۔

‎ انھوں نے کہا کہ فاٹاکےحقوق کےلیےعمران خان نےسب سےزیادہ جدوجہدکی،فاٹا کے حقوق کیلیے عمران خان نے سب سے زیادہ جدوجہد کی۔