پہلے  زاہد حامد کو برطرف  کیا جائے پھر اگلی بات ہوگی، تحریک لبیک یارسول اللہ کی شرط

 
0
21707

اسلام آباد، 08 نومبر (ٹی این ایس): تحریک لبیک یارسول اللہ نے  حکومت کے ساتھ کسی فیصلہ کن بات چیت سے قبل زاہد حامد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تحریک  کے رہنما خادم حسین رضوی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل(جمعرات) دن گیارہ بجے تک وزیر زاہد حامد کو برطرف کیا جائے اسکے بعد ہی اگلی بات ہوگی جس کے لئے ہم یہاں آئے ہیں۔

حکومے کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کے باری میں  انھوں نے کہا ہے کہ یہ کنٹنرز یا بلاکس ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ہم جب چاہیں پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچ سکتے ہیں

انھوں نے کہا کہ پہلے مطالبے کو ماننے کیلئے حکومت کو کل دن گیارہ بجے تک کا وقت ہے اگر عمل درآمد نہ ہوا تو پھر اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔