پارٹی کے انضمام پر تشویش ہے،کل وطن واپس آکر پریس کانفرنس کروں گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کا اعلان

 
0
8975

کراچی،نومبر 08 (ٹی این ایس):  ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے جماعت کی پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ انضمام پر تشویش کا اظہار اور کل (جمعرات) کو ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عامر خان جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب میں ہیں نے کہا ہے کہ جو بھی صورتحال بنی ہےاس پر انکو تشویش ہے کیونکہ یہ اقدام مینڈیٹ کے مطابق نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ  وہ کل وطن واپسی پر صورتحال کا جائزہ   لیں گے اور بعد ازاں اہم پریس کانفرنس میں اپنی تشویش کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔ عامر خان نے کہا کہ ساتھیوں کو مذاکرات کے لیے جو مینڈٹ دیا تھا وہ اس فیصلے سے مختلف تھا، جو طے ہوا تھا وہ یہ نہیں تھا لیکن موجودہ صورتحال اس سے الگ ہے۔