اسلام آباد(ٹی این ٰایس) ن لیگ کا منشور عوامی امنگوں کی ترجمانی، مسائل کے حل کا عہدنامہ ہو گا، عرفان صدیقی

 
0
53

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ کا منشور عوام کے مسائل کے حل اور ان کی امنگوں کی ترجمانی کا عہدنامہ ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اپنے کل کی بہتری کے لئے آپ خود بھی اس میں شریک ہوں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ویب سائٹ pmln2024.com کے ذریعے اپنی رائے دیجئے، مشورہ دیجئے کہ آپ کی حکومت کو آپ کے لئے کیا کرنا چاہئے؟۔