چیئرمین نیب ہر ماہ کے آخری جمعرات کو 2 سے 4بجے تک عوامی بدعنوانی کی شکایات خودسنیں گے

 
0
528

اسلام آباد نومبر 10(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ کے آخری جمعرات کو 2بجے سے لے کر4بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات خودنیب کے سینئر حکام کی موجود گی میں سنوں گا،تمام شکایت کنندگان اپنی مکمل درخواستیں ٹھوس ثبوتوں اور اپنے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ لائیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔جمعہ کو چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کیا کہ ہر ماہ کے آخری جمعرات کو 2بجے سے لے کر4بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات خود نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سنوں گا اور اس موقع پر نیب کے سینئر حکام بھی موجود ہوں گے۔ قومی احتساب بیوو نے تمام شکایت کنندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنی مکمل درخواستیں ٹھوس ثبوتوں اور اپنے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ لائیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتساب سب کیلئے کے اصول پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے اور احتساب قانون کے مطابق ہوتا ہوا نظر آئے گا اور اس سلسلے میں کسی دبائو اور سفارش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔