وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے ماہ اپریل کے اختتام پر اسلام آباد ایکسپریس وے پر پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی

 
0
170

اسلام آباد 18 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے ماہ اپریل کے اختتام پر اسلام آباد ایکسپریس وے پر پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔جبکہ مذکورہ منصوبے کے ایسٹ اورویسٹ ریمپ کاارتھ ورک اور پائپ کلوٹس ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی موجودہ انتظامیہ کی تعمیراتی کاموں میں دلچسپی کے عث متعدداہم زیرالتوائ منصوبوں کی تکمیل پر تیزی سے کام جاری ہے۔اسی ضمن میں ادارہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد ایکسپر یس وے پر پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر بھی تیزی سے کی جارہی ہے۔منصوبے کی این آئی ٹی لاگت 515,984,740 روپے ہے جبکہ مذکورہ منصوبے کی کنٹریکٹ لاگت 428,227,272 روپے ہے۔مذکورہ منصوبے پر نجی کمپنی ایم ایس مقبول کلسنز جے وی کام کر ہی ہے۔جبکہ مذکورہ منصوبے کا ڈیزائن،سپر ویزن اور کنسلٹنٹ ایم ایس زیرک لویا کررہی ہی۔مذکورہ منصوبے پر ستمبر 2020 میں کام کاآغاز کیا گیا جبکہ 7ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنا تھا۔منصوبے پر 27فیصد تک کام مکمل کرلیا گیا ہے۔مذکورہ منصوبے کے مشرقی اور مغربی ریمپس کا ارتھ ورک مکمل ہوچکا ہے،جبکہ مزکورہ ریمپس پراب انکروٹ سب گریٹ کا کام جاری ہے۔مذکورہ منصوبے کے مشرقی و مغربی ریمپ کی پائپس کلوٹس بھی مکمل کرلی گئی ہیں،جبکہ باکس کلوٹ پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔