بل گیٹس کا صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے نام اہم خط

 
0
135

اسلام آباد 05 اپریل 2022 (ٹی این ایس): بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام اہم خط لکھا ہے۔

خط میں بل گیٹس نے پاکستان کے پہلے دورے میں پرتپاک استقبال کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے ہلالِ پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں۔

بل کیٹس نے خط میں کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے پولیو سے پاک مستقبل یقینی بنانے کا کام قابل تعریف ہے، پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

خط متن کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگی، ذہنی و جسمانی کمزوری، غذائیت کی کمی جیسے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی۔

بل گیٹس نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی، احساس سماجی تحفظ کے پروگرا م کو مؤثر بنانے پر بات ہوئی، مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہوں۔