گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل،الیکشن کمیشن کا خط ارسال

 
0
200

اسلام آباد 18 جنوری 2021 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، سینیٹ کے 3،قومی اسمبلی کے 48 اور پنجاب اسمبلی کے 52 ،سندھ اسمبلی کے 19 ،کے پی کے 26 ،بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ۔ ان اراکین نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کروائے ،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینٹ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو خط ارسال کردیا ،چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی خطوط ارسال کئے گئے ۔ پنجاب اسمبلی کے52، سندھ اسمبلی کے19اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ان اراکین کی ر کنیت معطل کردی گئی ۔کے پی اسمبلی کے 26جبکہ بلوچستان اسمبلی کے6اراکین کی رکنیت معطل،1195اراکین میں سے ایک ہزار31اراکین نے گوشوارے جمع کروائے ،سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 154اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کروائے، گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی،سینیٹرمصدق ملک ، کامران مائیکل،شمیم آفریدی ، علی نواز، فواد احمد، رحمان کانجو،فہمیدہ مرزا، عطااللہ، اسرار پروین اور دیگر اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ۔