اعظم سواتی کے گھر میں چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا،ڈاکٹر شہزاد وسیم

 
0
162

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاوس سے سپریم کورٹ تک احتجاج کیا ہے ،ریاست تین ستونوں پر قائم ہے پارلیمنٹ عدلیہ اور مقننہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست انصاف پر قائم ہوتی ریاست کا شفیق ماں کا چہرہ نہیں ہے ،ریاست میں آئین کی بالادستی نظر نہیں آتی ۔شہزاد وسیم نے کہا کہ اعظم سواتی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور سینئر سٹیزن ہیں ،اعظم سواتی کے گھر میں چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا۔