جرنیل کا بیٹا میجر سے ڈائریکٹ جرنیل نہیں بن جاتا میرٹ پر اوپر جاتا ہے، فواد چوہدری

 
0
324

اسلام آباد جون 25 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جرنیل کا بیٹا میجر سے ڈائریکٹ جرنیل نہیں بن جاتا میرٹ پر اوپر جاتا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ایک مضبوط ادارہ ہے اور وہ مضبوط اس لیے ہے کہ وہاں میرٹ ہے، سول ادارے اس لیے تباہ ہوئے کیونکہ ماضی میں سول اداروں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کہ رکھ دی گئیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج پر تنقید ہوتی ہے کہ فوج ایک مضبوط ادارہ ہے لیکن وہ ادارہ مضبوط اس لیے ہے کہ وہاں میرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنیل کا بیٹا میجر سے ڈائریکٹ جرنیل نہیں بن جاتا بلکہ میرٹ پر اوپر جاتا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک میں پہلا ملک تھا جس نے پی سی ایس آ ئی آر اور پی ڈبلیو ایس آئی آر کے ادارے قائم کئے‘ 1960ء کا صنعتی انقلاب اسی تحقیق کے نتیجے میں آیا‘ اس کے بعد ہم نے اپنی منزل درمیان میں کھو دی‘ اب عمران خان نے ایک بار پھر سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے 43 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے‘ 2008ء تک کل 6 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور اس میں ایٹم بم ‘ تربیلا ڈیم‘ موٹرویز‘ اسلام آباد ‘ گوادر‘ نیول بیس سمیت دیگر ادارے بنائے گئے‘ 2008ء سے 2018ء تک لیا جانے والا 24 ہزار ارب روپے کا قرض کہاں خرچ کیا گیا‘ اس ایوان میں کھڑے ہوکر پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے کی بجائے سول اداروں کو مضبوط کیا جائے‘ فوج میرٹ کی وجہ سے ایک طاقتور ادارہ بنا ہے۔
منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک میں دو جماعتوں کا آخری وقت چل رہا تھا‘ یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے‘ جو حکومت میں آتا تو مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ مل جاتے پھر عمران خان آگیا اب ان کو سمجھ ہی نہیں آتی۔ مسلم لیگ (ن) اس ایوان میں ش‘ لاہور میں م اور کراچی میں ب ہو جاتی ہے۔